By: Fazlul Hasan
غم کو سینے میں دبانے کا ہنر جانتا ہے
وہ جو روتے کو ہنسانے کا ہنر جانتا ہے
کیوں نہ ہو اس کی صداقت کا زمانہ قا ئل
آم کو املی بنا نے کا ہنر جا نتا ہے
خون کو خون سے پل بھر میں جدا کر دے گا
زہر امرت میں ملا نے کا ہنر جانتا ہے
دور حاضر میں دہ فن کار کہا جاتا ہے
جسم عریاں جو دکھا نے کا ہنر جانتا ہے
اس کے ہر کام پہ حاکم کی مہر لگتی ہے
آج جو کھانے کھلاے کا ہنر جانتا ہے
بیٹھا ہے شام سے میخا نے کے در پر زاہد
بھٹکوں کو راہ دکھانےکا ہنر جانتا ہے
جب سلیقہ نہ تھا دامن پہ چھلک جاتی تھی
اب حسن پینے پلا نے کا ہنر جانتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?