By: Shahzad anwar khan
علم اخلاق کی کہانی ہے
علم جذبات کی بیانی ہے
علم بہتا ہوا سمندر ہے
علم ہیرا ہے علم گوہر ہے
علم راہ خدا دیکھاتا ہے
علم آداب بھی سیکھاتا ہے
علم سے شخصیت سنورتی ہے
علم سے زندگی ابھرتی ہے
علم سے ذہن و دل منّور ہے
علم سے ہر بشر برابر ہے
علم حاصل کرو نگاہوں سے
علم سیکھوں سدا کتابوں سے
علم سے قوم کا مقدّر ہے
علم سے آدمی سکندر ہے
علم انسان کی ضرورت ہے
علم ہر اک مکاں کی زینت ہے
علم کیا کیا ہے کیا بتاؤں میں
علم سے زندگی سجاؤں میں
علم سیکھوں کہ فرض ہے ہم پر
علم مالک کی دین ہے انور
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?