By: aman wasim arbi
میں نے کب ایسا چاھا ھے کہ مجھ کو ٹوٹ کر چاھے
میں کب اس سے یہ کہتا ھوں کہ صرف میرے ھی گن گائے
میں اس سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس وہ آئے
میں تو بس اتنا کہتا ھوں کہتا ھوں کہ مجھ سے دور نہ جائے
میری یادوں کی چادر کو پھیلادے اپنی راتوں میں
میری تصویر کو پھر چوم کر سینے سے لگائے
کبھی جو مجھ سے ملنا ھو تو گھر سے تب ھی وہ نکلے
اور نکلے گھر سے وہ جس دن تو چہرے کو بھی چھپائے
مٹا دے ان کی یادوں کو جو اس سے پیار کرتے تھے
کسی نے اس کو لکھے ھوں وہ سارے خط بھی جلائے
بس اتنا ھے کہ وہ جب بھی لکھے میرے لیے لکھے
اور پھر ھر شام وہ اپنا کلام مجھ کو ھی سنائے
سنائے نہ کسی دوجے کو اپنا حال دل قطعا"
کہ جس دن ایسا ھونا ھو خدا وہ دن نہ دکھائے
وسیم اتنا میں کہتا ھوں کہ مجھ سے دوستی کرلے
میں اس سے یہ نہیں کہتا کہ مجھکو ٹوٹ کر چائے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?