By: mubeen nisar
طبعیت مائلء عشق رھتی ھے
حسن کی توجہ کی منتظر رہتی ہے
زماں اور مکاں میں قید ہوں لیکن
روح محو سفر رھتی ھے
جذب میں ایک ہی حرف پڑھ سکا
الف کے معنی کی فکر رھتی ھے
نسیم جنت ہو یا تپشء دوزخ
نگاہ فقط رضا کی منتظر رھتی ہے
خوف کا نہیں محبت کا رشتہ ھے
محبت میں اکثر آنکھ تر رھتی ھے
زندگی تیرے حکم کی پابند ھے
مشعیت تیری راھبر رھتی ھے
دیدہء یعقوب میں سفیدی ہے مگر
چشم بینا بھرپور رھتی ھے
تاریک اور ویران آنکھوں میں
تیرے تعلق سے سحر رھتی ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?