By: Roshani
آنکھوں کے بند دریچوں میں
خواب سہانے ہوتے ہیں
محبت کرنے والوں کے
دلچسپ افسانے ہوتے ہیں
کبھی دل خوشی سے جھومتا
کبھی خوف انجانے ہوتے ہیں
عاشقوں کی خواہشوں کے محل
مٹی کے گروندے ہوتے ہیں
کچی ڈور سے باندھتے نہیں
چاہنے والوں کے پختہ ارادے ہوتے ہیں
پیار کرنے والوں کی قسمت کے
دھاگے اکثر الجھے ہوتے ہیں
کبھی دل رخمی کبھی روح زخمی
عشق کی راہوں میں کانٹے بکھرے ہوتے ہیں
اک بات کہو جو مانو یا نہ مانو
ہر دل میں جذبات محبت چھپے ہوتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?