By: Ruba Shakeel
زندگی کی راہوں میں
وقت کی گزرگاہوں میں
ہم بھی کتنے تنہا ہیں
ساتھ بیٹھے لوگوں میں
محفلوں میں میلوں میں
ہم بھی کتنے تنہا ہیں
ہر بچھڑتے لمحے میں
آنے والی سانسوں میں
ہم بھی کتنے تنہا ہیں
لوگ قبر میں کہتے ہیں
پر دیکھو اس دنیا میں
ہم بھی کتنے تنہا ہیں
فلک پر بکھرے تاروں میں
جیسے چاند تنہا ہے
ہم بھی اتنے تنہا ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?