By: Jamil Hashmi
جو وعدہ کرتے ہیں ہم پورا کرتے ہیں
اب دیکھئے وہ ہم سے کیا کرتے ہیں
لگا لئے ہیں چند روگ زندگی سے
اب آنسو آنکھوں سے گرا کرتے ہیں
آ گئے ہیں کٹھن مرحلے معلوم نہ تھا
جو جدائی پر مشتمل ہوا کرتے ہیں
آپ ہوتے اسیر زلف تو وہی کچھ کرتے
وہ نہ کرتے جو آپ ہم سے کہا کرتے ہیں
لگتے ہیں وہ معصوم پر نہیں اتنے سادہ
جیسے وہ ہمیں دیکھائی دیا کرتے ہیں
کوئی دیکھ نہ لے ان کا اصل چہرہ کہیں
اسے لئے تو وہ بار بار رنگ بدلا کرتے ہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?