Bazm e Urdu - The urdu poetry app

عشق میں نام کر گئے ہوں گے

By: Habib Jalib

عشق میں نام کر گئے ہوں گے
جو تیرے غم میں مر گئے ہوں گے

اب وہ نظریں اِدھر نہیں اُٹھتیں
ہم نظر سے اُتر گئے ہوں گے

کچھ فضاؤں میں انتشار سا ہے
ان کے گیسُو بکھر گئے ہوں گے

نور بکھرا ہے راہگزاروں میں
وہ ادھر سے گزر گئے ہوں گے

میکدے میں کہ بزمِ جاناں تک
اور جالب کدھر گئے ہوں گے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore