By: وشمہ خان وشمہ
کاش ہوتا مرا ساجن کوئی ایسا بھی
الٹا سیدھا ہی سہی کچھ تو وہ لکھتا مجھ پر
وہ بنالیتا مجھے اپنے قلم کا موضوع
اپنی سوچوں کی وہ تخلیق بناتا مجھ کو
کاش ہوتا مرا ساجن کوئی ایسا بھی
اس کے لب پر میں گوئی گیت کی طرح ہوتی
جس کو گاتا ،وہ کوئی اور نہیں ، میں ہوتی
میں ہر اک رنگ کے نغمے کی چمک بن جاتی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?