By: شاعر شبیر منظر
بارہا ظلم سہے پھر بھی عبادت کی ہے
وقت مشرق سے سرعام عداوت کی ہے
لوگ رکھتے تھے جہاں نام محبت پے گناہ
اس پے تنقید کی جب آج وضاحت کی ھے
قافلے یورش عصیاں میں ڈھونڈھتے ہیں مجھے
پوچھتے ہیں وہ کہاں؟جس نے حماقت کی ھے
تیغ ہر سمت سے برساۓ گۓ پھر بھی وضو
تیری آنکھوں کا تھا چہرے کی تلاوت کی
قید کر کے مجھے ذندان ابتلاء میں محض
ایک مجرم کے کئ بار قساوت کی ھے
پیار کا نام نہ لے بھول جا شبیر مگر
لب پے اک حرف تھا ہاں مینے محبت کی ھے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?