Bazm e Urdu - The urdu poetry app

نازک دل جو رکھتے ہوں وہ اکثر روٹھ جاتے ہیں!

By: سعدیہ عنبر جیلانی.

مجھے ٹوٹ جانے دو کہ شیشے ٹوٹ جاتے ہیں
نازک دل جو رکھتے ہوں وہ اکثر روٹھ جاتے ہیں

اس سے رشتہ فقط اتنا، اسے چاہا گیا دل سے
اور یہ بھی حقیقت ہے یہ رشتے چھوٹ جاتے ہیں

بھرم ء محبت میں وفا کا کیا تقاضا ہو
وعدے سچ نہیں ہوتے جفا میں جھوٹ جاتے ہیں

بہت ہی مان ہو جن پہ جو احباب ہوں دل کے
وہی معصوم سے چہرے جہاں کو لوٹ جاتے ہیں

ابھی آنسو ہیں آنکھوں میں، ابھی ویران ہے دل بھی
یہ شہر انجان ہے ٹھرا اب گھر کو لوٹ جاتے ہیں

اوقات ء بےبسی عنبر کوئی طوفان ہوں جیسے
بہت سے جزبات کا اکثر یہ گلا گھونٹ جاتے ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore