By: Hafeez Javed
پی لو پیالہ میرے پیار کا، پر خیال رہے
پیٹ کا عارضہ بھی ہو سکتا ہے اس سے
طبیت میں اُتار چڑھاؤ کا امکان بھی ہے
اور بلڈ پریشر بھی بڑھ سکتا ہے اس سے
سماعت میں کوئی پیچیدگی ہو جائے شاید
بیکار کوئی کان بھی ہو سکتا ہے اس سے
فکر کی بات نہیں یاد ہی متاثر ہوگی تھوڑی
اور کچھ نسیان بھی ہو سکتا ہے اس سے
تم سوچو گے کہ یہ تو نقصان ہی نقصان ہے
مگر تھوڑا فائدہ بھی ہو سکتا ہے اس سے
پاگل خانے میں ہم سب جی رہے ہیں مگر
دیوانگی کی حد عبور ہوسکتی ہے اس سے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?