By: Dr.Zahid sheikh
غموں کی آگ میں چپ چاپ جل نہ جائے کہیں
یہ حسن راکھ میں اک روز ڈھل نہ جائے کہیں
یہ التفات سہی ،مجھ کو ڈر بھی لگتا ہے
کہ تو بھی اوروں کی طرح بدل نہ جائے کہیں
نظر میں پیار لیے مجھ پہ نہ جھکو اتنا
وفا کی لو سے بدن یہ پگھل نہ جائے کہیں
مجھے تو عشق کی مدہوشیوں میں دیکھے سدا
یونہی بہکتا رہے تو سنبھل نہ جائے کہیں
مرے گلاب کو زلفوں میں تم سجا لینا
تمھارے پیروں تلے یہ مسل نہ جائے کہیں
سنو جو گیت مرے دل کو تھام کر رکھنا
سروں کا جادو کہیں تم پہ چل نہ جائے کہیں
ہے چاند رات بھی اور حسن بھی جواں تیرا
یہ سوچتا ہوں مرا دل مچل نہ جائے کہیں
غزل ہے میری تمھیں عید کا حسیں تحفہ
تمھارے دل سے غزل یہ نکل نہ جائے کہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?