By: Perveen Shakir
کنگن بیلے کا
اُس نے میرے ہاتھ میں باندھا
اُجلا کنگن بیلے کا
پہلے پیار سے تھامی کلائی
بعد اُس کے ہولے ہولے پہنایا
گہنا پھُولوں کا
پھر جھُک کر ہاتھ کو چُوم لیا!
پھُول تو آخر پھُول ہی تھے
مُرجھا ہی گئے
لیکن میری راتیں
ان کی خوشبو سے
اب تک روشن ہیں
بانہوں پر وہ لمس
ابھی تک تازہ ہے
(شاخِ صنوبر پر اِک چاند دمکتا ہے)
پھُول کا گہنا
پیار کا بندھن
اب تک میری یاد کے ہاتھ سے لپٹا ہُوا ہے ۔۔۔
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?