By: Dr. Muhammed Husain Mushahi Razvi
شیرِ حق ، ضیغم رحمان ہو حضرت حمزہ
(منقبت در شان سید الشہداء حضرت سیدنا امیر حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ)
مجھ سے کس طرح بیاں شان ہو حضرت حمزہ
کُل شہیدوں میں وہ ذی شان ہو حضرت حمزہ
آپ کے دم سے بڑھی شوکتِ اسلام شہا
باعثِ قوتِ ایمان ہو حضرت حمزہ
شیر ہو بیشۂ اسلام کے اے عمِّ حضور!
دینِ حق کے وہ نگہبان ہو حضرت حمزہ
آپ کو بخشا گیا سیدِ شُہَدا کا لقب
دین پہ اس طرح قربان ہو حضرت حمزہ
رن میں لپکے تو صفِ اعدا میں کہرام مچا
شیر، حق ، ضیغمِ رحمان ہو حضرت حمزہ
شاہِ کونین سے یوں کر گئے تکمیل وفا
جان سے آقا پہ قربان ہو حضرت حمزہ
آپ پر کیوں نہ کرے ناز شجاعت مولا!
بالیقیں شاہِ شہیدان ہو حضرت حمزہ
وہ بھی سو جان سے قرباں ہو شہِ کوثر پر
جس کو بھی آپ کا عرفان ہو حضرت حمزہ
آپ کے اُسوۂ حَسَنہ پہ مُشاہدؔ بھی چلے
آپ کا بڑھتا یہ ایقان ہو حضرت حمزہ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?