By: Maria Ghouri
میرے دل کو ڈستی ہیں
"ہجر راتیں"
میرے ہی قریب بستی ہیں
"ہجر راتیں"
شب بھر اک سناٹا گونجتا ہے
ہونکے لے لے کہ سسکتی ہیں
"ہجر راتیں"
تمہیں محسوس آخر کب ہو گا
میر آنکھوں میں چھبتی ہیں
"ہجر راتیں"
یادوں کا دامن تھامے
تنہائیوں پہ ہنستی ہیں
"ہجر راتیں"
اشکوں کی سوغاتیں لے کہ
رات کی وحشت پہ روتی ہیں
"ہجر راتیں"
میرے گھر کے ارد گرد جدائیوں کی آگ لگاتی ہیں
"ہجر راتیں"
گہرے نیلے پانیوں میں
چاند ہجر کا دکھاتی ہیں
"ہجر راتیں"
اپنی ہی ظالم دھن میں
کیسے کیسے گیت سناتی ہیں
"ہجر راتیں"
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?