By: Haji Abul Barkat,Poet
خاک مجھ میں کمال رکھا ہے
ائے خدا تو نے سنبھال رکھا ہے
میرے عیبوں پہ ڈال کر پردہ
مجھ کو اچھوں میں ڈال رکھا ہے
اپنے دامن سے کر کے وابستہ
ہر مصیبت کو ٹال رکھا ہے
میں تو کب کا مر گیا ہوتا
تیری رحمت نے پال رکھا ہے
دعائوں نے بزرگوں کے بھرم رکھا ہے
عدالت عالیہ نے مقام بحال رکھا ہے
خاک مجھ میں کمال رکھا ہے
ائے خدا تو نے سنبھال رکھا ہے
نوٹ:- ٣٥ سالوں کی ایک ہی کیڈر میں سوشل سیکورٹی
میں خدمات انجام دینے کے بعد جب کیڈر تبدیل کر کے انتقامی
کاروائی کی گئی تو ہائی کورٹ سندھ سے اسٹے آرڈر ملے پر
یہ نظم کہ دی جو کہ ہاماری ویب کے ذریعہ آپ کی نزر کر تا ہوں۔
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?