By: Abrar Nadeem
میری قسمت میں بھی ایسا کوئی سجدہ کردے
جو میرے سارے گناہوں کا مداوا کردے
ساری دنیا سے چھڑا کر مجھے اپنا کردے
میری مٹی کو خدایا میرا سونا کردے
میں تیرا چاہنے والا ہوں مگر ہے حسرت
جن کو تو چاہتا ہے مجھ کو بھی ویسا کردے
اک نظر اپنے گنہگار پہ کر کے مولا
اپنی رحمت کا سزاوار ہمیشہ کردے
جس طرف جائے نظر تیرے ہی جلوے دیکھوں
شوق الفت کو میرے حد سے زیادہ کر دے
ہر گھڑی تیری ثنا خوانی میں گزرے میری
حمد باری میری بخشش کا حوالہ کردے
حمد کہنے کا مجھے ایسا سلیقہ دے دے
جو فرشتوں میں میرے زکر کا چرچہ کردے
تیرا بندہ ہوں خطا کار و سیہ کار سہی
بوجھ سر پر جو بلاؤں کا ہے ہلکا کر دے
میں گنہگار، طلبگار تیری رحمت کا
میری خواہش ہے مجھے دشت سے دریا کر دے
میں غرض جتنا جیوں تیرا ہی بندہ بن کر
ہے میری عرض تمنا اسے پورا کردے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?