Bazm e Urdu - The urdu poetry app

میرے لوگ

By: Zaryab Fatima

میرے دیس کے لوگ بھی عجب فقیر ہیں
سراپا الفت ہیں امن کی تصویر
بے لگام خواہشوں نے پکڑ رکھا ہے ورنہ
موج بے کراں ہیں آپ اپنی تقدیر ہیں
نفرتوں میں گھرے کچھ شفیق لوگ ہیں
محبتوں کا سمندر ہیں اقبال کی تعبیر ہیں
جسے آج تک نہ تسخیر کرسکاکوئی
وہ آہنی دیوارہیں فولادی شمشیرہیں
کئی طوفان بھی انکے قدم ڈگمگا نہ سکے
موج بے کراں ہیں آپ اپنی تقدیر ہیں
نفرتوں میں گھرے کچھ شفیق لوگ ہیں
محبتوں کا سمندر ہیں اقبال کی تعبیر ہیں
جسے آج تک نہ تسخیر کرسکاکوئی
وہ آہنی دیوارہیں فولادی شمشیرہیں
جراتوں کا نشان ہیں زخموں کی تاثیرہیں
جن کی داستان حیات بھی اک خونی تحریر ہے
وہی پیکر شجاعت ہیں وہی میرا عنوان تقریر ہیں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore