Bazm e Urdu - The urdu poetry app

فقیر , شہر میں ایسے کبھی صدا دیں گے

By: مرید باقر انصاری

فقیر , شہر میں ایسے کبھی صدا دیں گے
تمام شہر کے دِیوار و دَر ہِلا دیں گے

دِیئے غریب کی کُٹیا کے چھیننے والو
دِیئے تُمہارے سبھی گھر کو ہی جلا دیں گے

ہماری کُٹیا جو تَرسی کبھی چراغوں کو
نہ دیں گے انس تو جُگنُو ہمیں ضیا دیں گے

کبھی تو عرش پہ بیٹھا بھی بول اُٹھّے گا
خُدا یہ فرش کے کب تک ہمیں سزا دیں گے

ستا نہ پاۓ گا وہ عُمر بھر کسی کو بھی
سِتم ظریف کو بسمل یُوں بدعا دیں گے

صدائیں حق کی سدا مقتلوں میں گُونجیں گی
کٹا کے سر بھی سدا حق کی ہم صدا دیں گے

کہ مِٹ تو جائیں گے دُنیا سے ہم بھی اے باقرؔ
مگر یہ ظُلم کا نام و نشاں مِٹا دیں گے
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore