By: NEHAL GILL
عجیب ہے وادیِ عشق دُور سے بڑی حسین لگتی ہے،
اس کی خوشبو، فضائیں، ہر چیز دل نشین لگتی ہے،
اِس وادی کا ہر فرد الگ انداز سے جیتا ہے،
بُھوک میں دیدار ، پیاس میں زہر پیتا ہے،
بادلوں میں شیطانی ، ہر گھٹا دیوانی ہوتی ہے،
اس میں رہنے والوں کی دل کش کہانی ہوتی ہے،
بنا پَروں کے ہوا میں اُڑنا ، چاند کو چُھونا اچھا لگتا ہے،
اس کا ہر رنگ رنگیلا، بلبل کا بولنا اچھا لگتا ہے،
سچ بتائوں تو یہ سب آنکھ کا دھوکا ہے اور کچھ نہیں،
اس تعلق میں اِک بڑا سودا ہے اور کچھ نہیں،
خوابوں خیالوں میں ہی اچھا ہے اِس کا خیال،
وادیِ عشق تباہ بھی کر دیتی ہے یاد رکھنا نہال،
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?