Bazm e Urdu - The urdu poetry app

ہم ان کی بے رخی سے ۔۔ ۔۔ ۔۔

By: dr.zahid sheikh

ہم ان کی بے رخی سے اپنی ہستی کو مٹائیں کیوں
جو ٹھہرے دوست ہی دشمن انھیں سینے لگائیں کیوں

عجب بے چینیاں پائی ہیں ہم نے ان کی محفل میں
کنول جب خار بن جائیں تو پھر گلشن میں جائیں کیوں

یہی بہتر ہے اب تاریکیوں سے دوستی کر لیں
جو گھر کو ہی جلا ڈالے دیا ایسا جلائیں کیوں

حقیقت بن گئے ہیں تیرے نہ آنے کے افسانے
ترا ملنا مقدر مین نہیں تجھ کو بلائیں کیوں

سخن سے پیار کے غنچے نہیں کھلتے یہاں زاہد
لہو کو روک لیں بنجر زمینوں پر گرائیں کیوں


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore