Bazm e Urdu - The urdu poetry app

تم یاد کرا دینا

By: UA

میں بھول گئی تو کیا ہوا
تم مجھ کو یاد کرا دینا
میری کہی سب باتوں کو
تم خود ہی خود دہرا دینا
میں نے کب اقرار کیا
کب چاہت کا اظہار کیا
کب اپنا وعدہ توڑ دیا
کب چاہت سے انکار کیا
کب اپنے دل کو توڑ دیا
کب ساتھ تمہارا چھوڑ دیا
کس لمحے تمہارا نام لیا
کس پل نہ تم کو یاد کیا
تم جانتے ہو میں اکثر ہی
خوابوں میں کھو جاتی ہوں
جب جب تم سامنے آتے ہو
میں خود گم ہو جاتی ہوں
تم بولتے ہو میں سنتی ہوں
لفظوں کے موتی چنتی ہوں
نہ یاد رکھوں تو معاف کرو
اب تم خود ہی انصاف کرو
میں کیسے دل آباد رکھوں
خود کو یا تم کو یاد رکھوں
جو کچھ میں کہنا چاہتی ہوں
کچھ بھی تو کہہ نہ پاتی ہوں
کچھ اور نہ اس کے بعد رہا
جو تم نے کہا بس یاد رہا
میں بھول گئی تو کیا ہوا
تم مجھ کو یاد کرا دینا
میری کہی سب باتوں کو
تم خود ہی خود دہرا دینا
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore