By: اےبی شہزاد
نہیں رہنا کبھی تنہا رفاقت آشنا کرنا
حققیت آشنا کرنا صداقت آشنا کرنا
نہیں جو جانتے تم کو بتادو سچ حقیقت تم
کبھی تم بولنا مت جھوٹ فطرت آشنا کرنا
نہیں ہے بے وفا وہ ہوئی ہے کوئی غلط فہمی
اکیلے بیٹھ کر ان سے محبت آشنا کرنا
تعلق ختم ہو جائے گا نکلو گے رفاقت سے
شرافت بھول جائیں گے جسارت آشنا کرنا
سمجھتے ہیں جو کم تر ہی تجھےشہرت ملے گی تب
نہیں جو جانتے تم کو ذہانت آشنا کرنا
نہیں بدلا ہوں میں تیرا ہوں تیرا ہی رہوں گا میں
یقیں آئے گا پھر اس کو شکایت آشنا کرنا
مرے پاؤں میں آبلے ہیں سفر دشوار تھا کرنا
جو طے شہزاد کی ہے وہ مسافت آشنا کرنا
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?