By: Shabeeb Hashmi
دل سے نکلی ھر دھڑکن پے
گیت خوشی کے گائے جا
جھوم لے موج اور مستی میں
ھوا کے سنگ لہرائے جا
سب سے اونچا جھنڈا اپنا
دنیا کو بتلائے جا
اس پرچم کی عظمت
پہ ھو جاؤں میں قربان
یہ ھے الله کا احسان
جس نے دیا ھے پاکسان
میرا تن من دھن قربان
میری جان ھے پاکستان
بانٹ کے ساری خوشیاں اپنی
دنیا کو مہکائے جا
جو بھی تیرے پاس ھے
اپنے وطن پے لٹائے جا
کر لے اپنا شملہ اونچا
اس کی بزی ھے شان
میری جان ھے پاکستان
یہ ھے الله کا احسان
جس نے دیا ھے پاکستان
عہد پے اپنے رہیں گے قائم
چاھے جان چلی جائے
اس سے اپنا رشتہ پکا
اس پے آنچ ناں کوئی آئے
اس کے دم سے دنیا میں ھے
ہم سب کی پہچان
میری جان ھے پاکستان
یہ ھے الله کا احسان
جس نے دیا ھے پاکستان
میرا تن من دھن قربان
میری جان ھے پاکستان
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?