By: محمد اطہر طاہر
اَنا یہ کہتی ہے اُن سے کہہ دو
دل ہمارا سنبھل چکا ہے
وقت ہمارا بدل چکا ہے
کہیں تم واپس نہ لوٹ آنا
دل یہ کہتا ہے ان سے کہہ دو
ابھی وقت ہے جو ٹلا نہیں
پتّہ تک بھی ہِلا نہیں
میری چاہتوں کا سلسلہ
اُسی جگہ پر ہے رکا ہوا
جو ہوسکے تو لوٹ آ
جو ہوسکے تو لوٹ آ
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?