Bazm e Urdu - The urdu poetry app

مجھے محبت سے رہا کردو

By: ماریا ریاض غوری

وفا نا سہی جفا کر دو
مجھے محبت سے رہا کر دو،

چلو تم بھی کر لو اوروں کی طرح ظلم
میری ذات کو اپنا دکھ عطا کر دو

جدائی میں رہنا ہے ہاں میں رہ کر دکھاؤں گی
میری زندگی نا طویل کو اتنی دعا کر دو

تم سے اتنی سی گذارش ہے عشق محفوظ رکھنا
اپنی زبان سے میری حیا کر دو

‏ میرے عشق کو اپنے دل میں دفن کرنا
میری پکار جب سنو ان سنی صدا کر دو

اے خدا) وہ شخص جہاں بھی رہے آباد رہے
اس کی خوشیو میں شامل اپنی رضا کر دو

 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore