By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi
شہرت ہے جہاں بھر میں عثماں کی سخاوت کی
اُس شانِ خلافت کی اُس کانِ مروّت کی
جنّت کو مدینے میں سرکار نے جب بیچا
اُس وقت خریدی کی عثمان نے جنت کی
جس طرح سے بیعَت لی سرکارِ دوعالم نے
تمثیل ملے گی نہ عثمان کی بیعَت کی
ذوالنّور لقب پایا عثمان نے جو لوگو!
رفعت ہو بیاں کیسے عثمان کی نسبت کی
تجھ کو اے مُشاہدؔ سُن غم چھو بھی نہیں سکتے
محفل جو سجائی ہے عثمان کی مدحت کی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?