By: Shahzad anwar khan
جب تک ہے جاں میں جان تو چلئے نماز کو
اب ہو گئی ازان تو چلئے نماز کو
کرتی ہے رزق میں یہ اضافہ ہی مومنوں
چلتی رہے دکان تو چلئے نماز کو
جادو سے بد نظر سے مصیبت سے ہو پرے
اپنا اگر مکان تو چلئے نماز کو
مسلم ہیں ہم جناب یہ کہتے ہیں فخر سے
سچّی اگر زبان تو چلئے نماز کو
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?