By: waqas saleem alvi
میرے گھر میں رمضان آیا
خدا کا مہمان آیا
سحری کی تیاری کی
افطاری کا سامان آیا
میرے گھر میں رمضان آیا
خدا کا مہمان آیا
مگر
دل میں غموں کا طوفان ہے
امت کی حالت سے دل پریشان ہے
پچیس ہزار مسلم کی موت برما میں
کیسا ہو گا ان کا رمضان
وزیرستان میں ہر وقت ڈرون کا خطرہ
کشمیر فلسطین بوسنیا عراق افغانستان
مسلم ماں بہنوں کی عزت
بھا ئیوں کی غیرت
کیسے ہو گی ان کی سحری
کیسے کریں گے وہ افطاری
پھر یاد آئ عافیہ کی
امریکہ کی قید میں
اپنے بھائیوں کی بے غیرتی پر دل شکستہ
آہ کیسا ہو گا ان کیلیئے رمضان
اور کیسا ہے ہمارے لیئے رمضان
کیسا ہے ہمارے لیئے رمضان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?