By: Naveed Ahmed Shakir
حباب سارے مہرباں ہونے لگے
جب سے وہ میرے ترجماں ہونے لگے
تم ساتھ ہو تو پھر نہیں ہے غم کوئی
سب حوصلے میرے جواں ہونے لگے
جب بھی ملے وہ پیار سےاپنا لگے
کیاکیا نجانے اب گماں ہونے لگے
اس دور نے کیا ہے ستم انسان پر
کمزور جو تھے بے زباں ہونے لگے
مدت تلک جو یاد میں ہو گی تری
اب ہم وہی اک داستاں ہونے لگے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?