By: M Usman Jamaie
رات سنگِ سیاہ کی دیوار
لگ رہی ہے، مگر نہیں ہوتی
دِکھتی ہے پھیلی آسمانوں تک
ایک حد سے اُدھر نہیں ہوتی
بس نظر ہی کے دائرے میں ہے
اُس زمیں پر کِھلا ہوا ہے دن
جس زمیں پر نظر نہیں ہوتی
کالی چادر ہے بس یہ کالی رات
کوئی چنگاری آزماؤ تو
ظلمتوں میں پڑیں ہزار شگاف
اک کرن ہاتھ میں جگاؤ تو
خانہئ شب سے نکلو اور دیکھو
دھوپ پھیلی ہے آسمانوں پر
نور کی لو نہیں ہوئی مدھم
جلتا سورج کبھی نہیں بجھتا
روشنی گل کبھی نہیں ہوتی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?