By: محمدصدیق پرہار
ہے ہم سے زیادہ محبوب کوخبرہمارے حالات کی
پہلے ہی سجدہ میں ہماری ہی بخشش کی بات کی
درپہ آیاجوسوالی نہیں گیاکبھی کوئی خالی
ہوجاتے ہیں منگتے غنی شان ہے یہ خیرات کی
کرتے ہیں سب کابھلادیتے ہیں دشمنوں کودعا
معترف ہے ہے یہ دنیامیرے نبی کے اعلیٰ صفات کی
نمازاداکرتے رہاکرودرودنبی پرپڑھاکرو
ذکرخداذکررسول سے ابتداء ہوتمہارے معمولات کی
دل میں ہے یادمصطفی سجاتے ہیں محفل میلادمصطفی
نہیں ہے اس سے بڑی مصروفیت کوئی دن رات کی
آدم تاعیسیٰ انبیاء آئے زیرآسماں ہی معراج پائے
محبوب نے ہی عرش پررب سے ہے ملاقات کی
رب فرمایاپاک کلام میں پورے داخل ہوجاؤاسلام میں
یہی دین کرتاہے راہنمائی تہماری تمہارے معاملات کی
پڑھتے ہیں کلمہ شجروحجربھیجتے ہیں درودشام وسحر
نعت خواں پیارے نبی کی ہے ہرچیزکائنات کی
بھائی بھائی جب بنادیاحق اخوت ایسا اداکیا
نہیں لاسکتی مثال کوئی دنیااصحاب کے مساوات کی
ہے اس عمل کی اہمیت ہے جس میں حب رسالت
درودنبی پرپڑھنے سے رہتی ہے پاکیزگی خیالات کی
کرتا ہے نظراندازکوئی دیتا ہے عزت واعزازکوئی
اپنااپناظرف ہے صدیق ؔ نہیں بات یہاں خیرات کی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?