By: ZULFIQAR ALI BUKHARI
سوچتا ہوں اکثر اپنی خاموشی کا سبب
لگتا ہے مجھے غم کا پہاڑ میں رکھتا ہوں
تیرے ہر ستم نے پھینکا ہو جیسے اک کنکر
مجھے اپنا آپ بھی اک شیطان لگتا ہے
فقط تم سے ہی منسوب یوں رکھی ہے اپنی زندگی
جیسے اجر روزے کا خدا نے پاس رکھا ہے
چاہت سے میری یوں بے خبر رہ کر تم نے
ہوتے ہوئے زمانہ شناس حیران کر رکھا ہے
ہے تمہیں شکوہ کہ اوروں کی خوشیاں عزیز رکھتا ہوں
سنبھال کر مگر دل میں تم کو ہی رکھا ہے
کوئی امید ملن کی نظر نہیں آئی تو
خدا سے ہی اب لو لگا رکھی ہے زلفی
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?