By: farah ejaz
کچھ باتوں کا سر پیر ہوتا نہیں
بےوقوفوں کی باتوں پر اب میں کان دھرتا نہیں
چار دانت رہ گئے فقط
اس لئے بلاوجہ کی کھی کھی کرتا نہیں
آپ سے گلا کروں بھی تو کس منہ سے جناب
اپنے درمیان تو ادھار جیسا کوئی معاملہ نہیں
آپ کی بیگم ہماری بیگم کی طرح لگتی ہیں
دیکھتا ہوں فقط انہیں تاڑتا نہیں
گٹکا کھا کر چار بالوں میں خزاب لگا کر
جواں نہیں تو بوڑھا بھی لگتا نہیں
ابھی دفنا کر آرہا ہوں بیوی کو اپنی
نئی کی تلاش ہے کوئی رشتہ دکھاتا کیوں نہیں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?