Bazm e Urdu - The urdu poetry app

رات کا وقت ہے، خاموشی ہے، تنہائی ہے

By: UA

رات کا وقت ہے، خاموشی ہے، تنہائی ہے
ایسے میں چپکے سے تیری یاد چلی آئی ہے

یوں تو مجھے اطراف سے تاریکی نے گھیرا ہے
لیکن تیری یاد نے میرے اندر روشنی پھیلائی ہے

تیری یادوں کی لو نے دل کے ہر اک کونے میں
ایک سے بڑھ کر ایک تخیل کی قندیل جلائی ہے

کسی کی یادو میں کھونے کا یہی تو اچھا لمحہ ہے
رات کے اسی پہر نے آ کے مجھے یہ بات بتائی ہے

یاد ہے تم کو تم نے اکدن مجھ سے کوئی بات کہی تھی
بس وہی اک بات ہے جو کہ میں نے اب تک نبھائی ہے

میں ایک راز کی بات بتاؤں شاید تم نہیں مانو گے
رات میں نہیں میں نے تو یہ غزل صبح بنائی ہے

یہ کرشمہ سازی بھی عظمٰی یادوں کی ہے شاید
کہ میرے دل کی وہ بات ان کے لبوں پہ آئی ہے
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore