By: UA
کبھی امیری سے کبھی غریبی سے
اللہ آزماتا ہے اللہ آزماتا ہے
کون تکبر کرتا ہے کون عاجزی دکھاتا ہے
اللہ آزماتا ہے اللہ آزماتا ہے
کبھی خوشیوں سے کبھی غموں سے
اللہ آزماتا ہے اللہ آزماتا ہے
کون شکر کر پاتا ہے کون صبر دکھاتا ہے
اللہ آزماتا ہے اللہ آزماتا ہے
کبھی طاقت سے کبھی حکومت سے
اللہ آزماتا ہے اللہ آزماتا ہے
کون فیض اٹھاتا ہے کون رائیگاں جاتا ہے
اللہ آزماتا ہے اللہ آزماتا ہے
کبھی محبت سے کبھی عداوت سے
اللہ آزماتا ہے اللہ آزماتا ہے
کون امن سے رہتا ہے کون فساد پھیلاتا ہے
اللہ آزماتا ہے اللہ آزماتا ہے
کبھی حسن و دلت سے ناموری و شہرت سے
اللہ آزماتا ہے اللہ آزماتا ہے
کون منکسر رہتا ہے کون حقارت دکھاتا ہے
اللہ آزماتا ہے اللہ آزماتا ہے
کبھی ثواب اور کبھی گناہ سے
اللہ آزماتا ہے اللہ آزماتا ہے
کون توبہ کرتا ہے کون سرکشی دکھاتا ہے
اللہ آزماتا ہے اللہ آزماتا ہے
کبھی نیکی سے کبھی بدی سے
اللہ آزماتا ہے اللہ آزماتا ہے
کون نیک راہ چلتا ہے کون بدی اپناتا ہے
اللہ آزماتا ہے اللہ آزماتا ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?