Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کانٹے چبھنے لگے ہیں سانسوں میں

By: وشمہ خان وشمہ

کانٹے چبھنے لگے ہیں سانسوں میں
یاد آتی ہے تیری راتوں میں

تو مرے پیار کی کہانی ہے
پھول جھڑتے ہیں تیری باتوں میں

آج اک ہو کے سوچنا ہو گا
آج دے دیں گے ہاتھ ہاتھوں میں

دل یہ میرا اگر سسکتا ہے
کوئی رہتا ہے میری آہوں میں

آج تارے بجھے ہیں کیا گھر کے
روشنی ھی نہیں چراغوں میں

یاد ماضی ہی یاد ماضی ہے
تیری میری اداس شاموں میں

میری آنکھوں کا نور ہے وشمہ
جس کو دیکھا ہے میں نے خوابوں میں
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore