Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کون اب جائے ترے پاس شکایت لے کر

By: یاسر خان

کون اب جائے ترے پاس شکایت لے کر
روز آتے ہیں ترے خواب محبت لے کر

اس قدر مجھ سے تکلف کی ضرورت کیا ہے
میں اگر تجھ کو چھوؤں گا تو اجازت لے کر

حسن بے پردہ ہوا اور توقع یہ ہے
عشق دیکھے اسے آنکھوں میں شرافت لے کر

دفتر عشق کا سرکاری ملازم ہوں میں
لوٹ جاؤں گا تری دید کی رشوت لے کر

اپنا چہرہ تھا کبھی جن کی تمنا یاسرؔ
اب وہ کہتے ہیں نکل جاؤ یہ صورت لے کر


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore