By: وشمہ خان وشمہ
اے مرے صاحب
یہ کیسی محبت ھے تری
صبح نکلتے ہو با وضو ہو کر
پھول ، خوشبو کی بات کرتے ہو
پیار و الفت کے گیت گا تے ہو
اپنی بانہوں سے لوریاں دے کر
اپنی سانسوں سے مہکا کے مجھے
تیری آنکھوں سے شبنمی قطرے
میرے دل کی زمیں پہ گرتے ہیں
مسحور رہتی ہوں تیری باتوں سے
مگر
اے مرے صاحب
شام ڈھلتے ہی سورج کی طرح
تم بھی آنکھیں کیوں پھیر لیتے ہو
اور اکیلی میں شب کے بستر پر
تڑپتی رہتی ہوں دن نکلنے تک !!!
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?