Bazm e Urdu - The urdu poetry app

کہیں پلکیں اوس سے دھو گئی کہیں دل کو پھولوں سے بھر گئی

By: Basheer Badr

کہیں پلکیں اوس سے دھو گئی کہیں دل کو پھولوں سے بھر گئی
تیری یاد سولہ سنگار ہے جسے چھو دیا وہ سنور گئی

میں سنہرے پتوں کا پیڑ ہوں ، میں خزاں کا حسن و وقار ہوں
میرے بال چاندی کے ہو گئے میرے سر پہ دھوپ ٹھہرگئی

میرا شاعرانہ سا خواب بھی جسے لوگ کہتے ہیں زندگی
انہیں ناخداؤں کے خوف سے وہ چڑھی ندی میں اُتر گئی

تیری آرزو تیری جسجتو میں بھٹک رہا تھا گلی گلی
میری داستاں تیری زلف ہے جو بکھر بکھر کے سنور گئی

اُنہیں دو گھروں کے قریب ہی کہیں آگ لے کے ہوا بھی تھی
نہ کبھی تمہاری نظر گئی نہ کبھی ہماری نظر گئی

نہ غموں کا میرے حساب لے نہ غموں کا اپنے حساب دے
وہ عجیب رات تھی کیا کہیں جو زندگی گزرگئی سو گزر گئی


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore