Bazm e Urdu - The urdu poetry app

لُڑکتے لَوٹوں کی حکومت ہے

By: اخلاق احمد خان

لُڑکتے لَوٹوں کی حکومت ہے
طِلسمی وَوٹوں کی حکومت ہے

جمہوریت کے پیرہن میں
بُوٹوں کی حکومت ہے

نظامِ قانون و عدالت میں
نوٹوں کی حکومت ہے

وزارت کے عہدوں پر
بھّدے موٹوں کی حکومت ہے

جھوٹ ، کردار کشی و بدگوٸی
سوچ کے چھوٹوں کی حکومت ہے

دفتر و ایوانِ بالا میں
فحش ہونٹوں کی حکومت ہے

جانے اب کیا ہوگا مستقبل مسلماں کا
شبہ ہے ایماں کے کھوٹوں کی حکومت ہے

لبِ صداقت سی لو ”اخلاق“
کہ جھوٹوں کی حکومت ہے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore