By: Dr.Zahid sheikh
دلیر فوجی جوانوں کا احترام کریں
ہم ان کے حوصلوں اور عزم کو سلام کریں
ہیں شیر دل کبھی دشمن سے خوف کھاتے نہیں
محازٍ جنگ سے ناکام ہو کے آتے نہیں
وفائیں اپنی چلو آج ان کے نام کریں
ہم ان کے حوصلوں اور عزم کو سلام کریں
گھروں سے دور بڑی مشکلیں یہ سہتے ہیں
وطن کی آن کی خاطر تیار رہتے ہیں
تو کیوں نہ ان سے محبت سبھی عوام کریں
ہم ان کے حوصلوں اور عزم کو سلام کریں
خدا کی اور نبی پاک کی رضا کے لیے
شہید ہوتے ہیں اسلام کی بقا کے لیے
جہاں میں ان کی شہادت کا ذکر عام کریں
ہم ان کے حوصلوں اور عزم کو سلام کریں
دلیر فوجی جوانوں کا احترام کریں
ہم ان کے حوصلوں اور عزم کو سلام کریں
۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
(نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم)
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?