By: ناصر دھامسکر-مجگانوی
محنت مزدوری شیوہ میرا
روزی روٹی یہ نعرہ میرا
ہر دن تگ و دو لگی بھی رہتی
چاہے لو سردی جو بھی چلتی
بیوی بچوں کی فکر لاگے
ان کے سکھ کی لہر بھی جاگے
کیسی جو آگ سینہ میں ہے
زحمت سی ایک فتنہ میں ہے
چولھا جو جل نہ پا سکے تو
کس منہ سے گھر بھی جا سکے تو
سپنا دیکھے رہوں مگر میں
کوشش بھی اب کروں مگر میں
تھک جاؤں پر نہ ہار جاؤں
بازی بھی جان کی لگاؤں
کوئی ناصر بتائیں کیسے
دکھڑا غم کا سنائیں کیسے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?