By: مونا شہزاد
یہ جو رات کا سفر ہے
یہی تو پر اثر ہے
اترتا ہے روز چاند اس کے دریچے میں
چومتا ہے اس کے لب و رخسار
میں صدیوں کی مسافت پر کهڑا سوچتا ہوں
مجھ سے خوش قسمت تو یہ رات اور چاند ہیں
اک تجھے گود میں سلاتا ہے
اک تیرے لب و رخسار سہلاتا ہے
میں عشق کا مارا ،قسمت کا ہارا
بس دور سے ہی دید کو ترستا ہوں
تجھے پانے کی چاه میں قطرہ قطرہ مرتا ہوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?