Bazm e Urdu - The urdu poetry app

بنجر میدان کر گئے

By: ارژنگ آصی

کھِلکھلاتے دِل کو بنجر میدان کر گئے
امریکی جیسے جنگ میں جاپان کر گئے

جو لوگ حاضری میں کنجوس تھے بہت
اکر وہ میرے سوگ پر! حیران کر گئے

کیسے تھے ہمسفر جو سرابوں میں چھوڑ کر
اِک قافلے کی پیاس پر احسان کر گئے

بوندوں کی اوٹ میں کُچھ غمزدہ سے لوگ
برسا کے آنکھیں! بارشیں گُنجان کر گئے

بھیانک ہیں اسقدر کہ جنگل میں ہیں ممنوع
شہروں میں ایسے کام بھی انسان کر گئے

بیٹھے رہے وہ خواب میں آ کر تمام رات
ارژنگ وہ تُجھ پر پھر سے احسان کر گئے


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore