By: purki
جمہوریت تو ہے
سی این نہیں تو کیا ہوا
بجلی نہیں تو کیا ہوا
ٹرانسپورٹ نہیں تو کیا ہوا
گیس نہیں تو کیا ہوا
جمہوریت تو ہے
امن و امان نہیں تو کیا ہوا
گھروں میں سکون نہیں تو کیا ہوا
مسجدیں محفوظ نہیں تو کیا ہوا
گلی محلوں میں صفائی نہیں تو کیا ہوا
جمہوریت تو ہے
مہنگائی روز بڑھتی ہے تو کیا ہوا
غریب مر مر کے جیتے ہیں تو کیا ہوا
بھتہ خوری عام ہے تو کیا ہوا
لوگوں کی جیب محفوظ نہیں تو کیا ہوا
جمہوریت تو ہے
دفتروں میں رشوت عام ہے تو کیا ہوا
سڑکوں پر مارا ماری عام ہے تو کیا ہوا
عام آدمی حکمرانوں سے بے زار ہے تو کیا ہوا
کہیں بھی حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں تو کیا ہوا
جمہوریت تو ہے
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?