Bazm e Urdu - The urdu poetry app

حیا! تمھارا پیام کیا تھا؟

By: ناظم زرسنر

حیا! تمھارا پیام کیا تھا؟
"نہ اب ملیں گے، سلام!" کیا تھا؟

تھی خوبصورت بہت وہ لڑکی
نہیں ہے اب یاد نام کیا تھا

جہان سارا اگر تھا فانی
تری نظر کا دوام کیا تھا؟

بھلا دیا دنیا داریوں نے
حلال کیا تھا؟ حرام کیا تھا؟

مجھے بلا کر نہ جب تم آئے
ارادہ کہنے کا شام کیا تھا؟

ہمیں قیامت کو علم ہو گا
خدا ہے کیا اور رام کیا تھا؟
 


Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?


Download on google play Download on appstore