By: (س ن مخمور) SN Makhmoor
خون ِ دل سے میں کتابت کر لوں
شعر کہنے کی ریاضت کر لوں
زندگی میں ہے مسلسل مشکل
آپ کہتے ہیں محبت کر لوں
قد تکبر نہ گھٹا دے میرا
اپنا ہی ذکر ِ جہالت کر لوں
ہو گئی جھوٹ کی عادت ایسی
سوچتا ہوں میں سیاست کر لوں
محض عادت ہی سدا رہتی ہے
میں نمازوں کو عبادت کر لوں
اب ملاقات ہو میری مجھ سے
خود پہ اتنی تو عنایت کر لوں
در ِ احمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سوالی بن کر
مفلسی میں بھی امارت کر لوں
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?