By: UA
تواضع خوب کرتے ہیں میری مہمان کی طرح
محبت بھی جتاتے ہیں مگر احسان کی طرح
وہ میرے ساتھ ہیں لیکن کسی انجان کی طرح
جو میری ذات میں شامل ہیں روح و جان کی طرح
رنگ و روشنی و عطر کا شاہکار ہو تم بھی
تمہارا حسن کھِلتا ہے گل و مرجان کی طرح
میری اپنی کوئی مرضی نہیں جیسے مرضی رکھیں
میں اپنے گھر میں رہتی ہوں مگر سامان کی طرح
وہ میرے ساتھ ہیں مجھکو یقیں آتا نہیں کیونکر
حقیقت لگتی ہے عظمٰی مجھے گمان کی طرح
Install Bazm-e-Urdu now to search through over 50000+ Urdu Poems and share as text or customized images. More than 1000+ images to choose from. So what are you waiting for?